Wednesday, October 29, 2014
Tuesday, October 28, 2014
Monday, October 27, 2014
Wednesday, October 22, 2014
فیس بک وڈیو شیئرنگ میں یو ٹیوب کے لیے خطرہ بن گئی
نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک وڈیو شیئرنگ کے معاملے میں یو ٹیوب کو بہت جلد شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
فیس بک کے 20ہزار صفحات اور ایک سال کے دوران کی گئی 2لاکھ کے قریب پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ وڈیوز کو دیکھے جانے کے لحاظ سے یو ٹیوب کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ لوگ براہ راست رابطے کے لیے وڈیوز کو فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یو ٹیوب کے مقابلے میں فیس بک کا ٹریفک بڑھ رہا ہے۔ محققین کے مطابق یہ یو ٹیوب کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو اس مارکیٹ میں اپنے بڑے حصے سے محروم ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ لوگ یو ٹیوب پر جانے کے بجائے فیس بک پر ہی اپنی مطلوبہ وڈیو دیکھ سکیں گے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیاں فیس بک کو زیادہ موثر رابطے کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور ایسے شواہد نظر نہیں آتے کہ اس میں کمی آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج بڑھانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے امدادی پیکج بڑھانے کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبررساں ادارے کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج کو بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر25 لاکھ کردی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کیلئے امدادی پیکج کی رقم 40 لاکھ، گریڈ 18 اور 19 کے لیے 80 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے 90 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ملازمین کی دوران ملازمت اموات کی صورت میں ان کے پیکج میں بھی اضافہ کیا ہے جس کےتحت گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کے لئے 30 لاکھ، گریڈ 17 کے لئے 25 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گریڈ 18 اور 19 کے لئے 90 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم منظوری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سرکاری ملازمین اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد ان ملازمین کے اہل خانہ کو مرحوم کی عمر 60 سال پوری ہونے تک مکمل تنخواہ دیگر الاؤنس کے ساتھ ادا کی جائے گی جب کہ ان کی سالانہ ترقی اور حکومت کی طرف سے مختلف مواقع پر اعلان کردہ مراعات کی ادائیگی بھی جاری رہے گی۔
حکومت کی جانب سے ایسے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو 5 سال یا مرحوم کی عمر ریٹائرمنٹ پر پہنچنے تک سرکاری مکان رکھنے کی اجازت ہوگی یا پھر حکومت ان کو کرائے کےمکان کے لیے رقم ادا کرے گی جبکہ مرحوم ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول تک تعلیمی اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں ٹیوشن فیس،کتابیں اور دیگر مواد کے علاوہ رہائشی الاؤنس بھی شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے پرانی پالیسی کے تحت پلاٹ یا اراضی دینے کے بدلے میں اہل خانہ کو نقدم رقم دی جائے گی اور اس مقصد کے لیے گریڈ ایک سے 8 تک کے ملازمین کے لیے 20 لاکھ ، گریڈ 9 سے 16 والوں کے لئے 50 لاکھ جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کے لئے 70 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فوجی زخمی، ایک حملہ آور ہلاک
اوٹاوا: کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس کے مزید ساتھی عمارت میں موجود ہوسکتے ہیں، فائرنگ کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت کے دروازے کو فوری طور پر بند کردیا گیا جب کہ عمارت میں پولیس کا دیگر مسلح افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیر اعظم اسٹیفن ہارپرکو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ان کا آفس بند کردیا گیا اور ریسکیواہلکاروں نے زخمی فوجی اہلکارکو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
Tuesday, October 21, 2014
بھارتی بزنس مین نے اپنے 1200ملازمین کو مکان، کاریں اورہیرے ہی تحفے میں دے ڈالے
سورت: آج کے اس دورمیں جب ہر انسان اپنی دولت کو بڑھانا چاہتا ہے ایسے سخی دل لوگ بھی ہیں جو اپنی دولت لوگوں میں بانٹ رہے ہیں اورایسا ہی دیکھنے میں آیا بھارت میں جہاں ہیروں کے تاجر نے اپنے ملازمین میں تحفے کے طور پر کاریں، ہیرےاور مکان کے شاندار تحفے دے کر کمال دریا دلی کا مظاہرہ کیا۔
ہیروں کی برآمد کے لیے مشہور بھارتی شہرسورت میں قائم کمپنی کے مالک ساؤجی دھولکیا نے ایک تقریب میں 491 کاریں، 525 ہیرے اور 200 گھروں کا تحفہ اپنے 1200 ملازمین کے نام کردیا اور ان تحفوں کی کل مالیت 80 لاکھ امریکی ڈالر ہے جب کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ساؤجی نے اپنے ملازمین میں اتنے قیمتی تحفے تقسیم کئے بلکہ وہ 2012 سے اسی طرح کی دریا دلی کا مظاہرہ کرچکے ہیں اوراس وقت انہوں نے 72 کاریں اپنے ملازمین کے نام کی تھیں۔
دھولکیا کا کہنا تھا کہ کمپنی نے جو ٹارگٹ رکھے تھے اسے حاصل کر لیا گیا اوریہ سب ملازمین کی محنت کی بدولت ہوا اس لیے وہ اس نفع میں شرکت کے بھی برابرکے حق دار ہیں اور اگر ملازمین خوش رہیں گے تو کمپنی مزید ترقی کرے گی جب کہ اس موقع پر ملازمین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔
Monday, October 20, 2014
Monday, October 13, 2014
Saturday, October 11, 2014
Friday, October 10, 2014
Sunday, October 5, 2014
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
Joe Dante's BURYING THE EX, based on an original screenplay by Alan Trezza, is opening in select theaters across America today and also ...
-
Polisi nchini Ujerumani wamemnusuru Diamond kutoka kwenye mikono ya mashabiki wenye hasira waliochukizwa na kitendo cha mwimbaji huyo kufi...